پی ٹی آئی کے رہنما ظہیر اعوان کے والد سپردخاک
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق جنرل سیکرٹری راولپنڈی سٹی ظہیر احمد اعوان کے والد محترم ملک محمدرمضان اعوان انتقال کرگئے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا اور پمز میں زیر علاج تھے مرحوم کو قبرستان ملکاں ظفر الحق روڈ پر سپرد خاک کر دیاگیا ۔