فیڈرل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 طارق آبادکا میٹرک کا نتیجہ 100 فیصد رہا
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) فیڈرل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 طارق آباد راولپنڈی کینٹ کا میٹرک کا نتیجہ حسب سابق امسال بھی سو فیصد رہا۔ سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین‘ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ملک ابرار‘ چوہدری ایاز اور کونسلر محمد جمیل بٹ نے سکول کے پرنسپل راجہ محمد عرفان خان اور سینئر ٹیچر خالد محمود ودیگر تدریسی عملے کو مبارکباد دی ہے۔