سری لنکا کے خلاف سیریز میں ربادا کا کردار کلیدی ہو گا: ڈوپلیسز
ملتان (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز میں تیز باؤلر کا گیسوربادا کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہو گا وہ دنیا میں کسی بیھ جگہ ہر قسم کی کنڈیشنز میں بہترین باؤلنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کے دورہ سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی ہے ان میں تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت موجود ہے وہ برصغیر کا ان کا پہلا دورہ تھا جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا وہیں سے انہوں نے گیند پر کنٹرول سیکھا‘ وہ اپنے مہارت سے ریورس سوئنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ ایسا ہنر ہے جو بہت سے باؤلرز کے پاس نہیں ہے۔