بھارت کا پاکستانی ریسلرز کو ویزے دینے سے گریز
ملتان (سپورٹس ڈیسک )ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا ( ڈبلیو ایف آئی ) نے جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی سکواڈ کی شرکت یقینی بنانے کیلیے اپنی حکومت سے ویزوں کی درخواست کر دی۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بشن سارن سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ہماری حکومت پاکستانی ریسلرز کو ویزے دینے میں ناکام رہی تو پھر اس سے یو ڈبلیو ڈبلیو کو ہم پر پابندی لگانے کا جواز مل جائیگا۔ ویمنز ٹیم کو چھوڑ کر پورے پاکستانی اسکواڈ کو ابھی تک ویزے نہیں مل پائے ہیں، جس میں مینز فری اسٹائل اور گریکو رومن ریسلرز بھی شامل ہیں۔اب ہمارے پاس دو راستے ہیں یا تو ہم پاکستانی پلیئرز کو ویزے دے دیں یا پھر پابندی کا خطرہ رہے گا۔