ڈس ایبلڈ کرکٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹ سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک)ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔وارکشائر کے کڈرمنسٹر کرکٹ گرائونڈ پر پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 180رنز جوڑے، واجد عالم نے 74رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10چوکے اور 2چھکے شامل رہے، سیف اللہ نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42رنزاسکور کیے، ان کے درمیان دوسری وکٹ پر 95رنزکی ساجھے داری بنی، محمد شہباز 23 اورجہانزیب ٹوانہ 29رنزبناکر پویلین واپس ہوئے انگلینڈ نے ہدف 18 اووروں میں حاصل کر لیا۔