پشاور دھماکہ و دیگر مسائل امیدوار خوفزدہ‘ انتخابی مہم ماند پڑ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اب جبکہ الیکشن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے‘ کراچی میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور و شور سے شروع نہیں ہو سکی اور گہما گہمی کا فقدان ہے۔ پشاور میں ہارون بلور کے جلسے میں دھماکے کے بعد کراچی سمیت پورے ملک میں انتخابی امیدوار خوفزدہ ہو گئے‘ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر دو روز قبل لاہور چلے گئے تھے جہاں بلاول ہائوس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مشاورت ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کی نذر ہو گئی ہے۔ کراچی میں بعض امیدوار پبلسٹی بینرز پر انحصار کر رہے ہیں۔