سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا د یا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عادف عمر کو چھاپے کے بعد اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ عادل عمر اب ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے ان کو فیلڈ ڈیوٹی نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹروں کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں۔ عادل عمر پہلے ڈائریکٹر ہیں جن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور 10 کروڑ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں اور ایک کروڑ روپے کی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔ عادل عمر کو جس دن ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا اسی دن ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ ذرائع سے جب استفسار کیا گیا کہ عادل عمر نے گھر میں کروڑوں روپے کیوں رکھے تھے تو بتایا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول کے افسران عموماً کروڑوں روپے گھروں میں اس لئے رکھتے ہیں کہ اچانک چھٹی کے دن یا رات گئے یہ فون آ جاتا ہے کہ فلاں سیاستدان کو ایک کروڑ یا دو کروڑ روپے پہنچا دو۔