پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب قرآن خوانی آج باچا خا ن مرکز پر ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکہ توت پشاور میںانتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میںعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ہارون بلور سمیت 21 شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قر آن خوانی بروز جمعرات دو پہر 2 بجے باچا خان مرکز پر منعقد کی جائے گی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی ،جس کے بعد تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیا جائے گا ، جس سے پارٹی قائدین خطاب کریں گے ، اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ پارٹی تمام قائدین کل دو پہر ایک بجے سے نماز مغرب تک باچا خان مرکز میں موجود ہوں گے۔