دیدار ملتانی نے بھانجی گود لے لی
ملتان (نیوز رپورٹر) سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی نے اپنی بڑی بہن کی بیٹی کو گود لے لیا ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کی بڑی بہن کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جسے دیدار ملتانی نے گود لے لیا۔ اداکارہ کسی بھی ڈرامے میں کام نہیں کر رہی صرف بچی کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔