شائقین کی عدم دلچسپی، لائبہ خان اور مشی ملک ڈرامہ کاسٹ سے الگ
ملتان (نیوز رپورٹر) سٹارلٹ تھیٹر انتظامیہ نے شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے اداکارہ لائبہ خان اور مشی ملک کو ڈرامہ جادوگر حسینہ کی کاسٹ سے الگ کر دیا ہے۔ تھیٹر ذرائع کے مطابق جمعہ 13 جولائی کو مقامی اداکاروں کے ساتھ ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔