انتخا با ت کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پو ر کو ششیں کر رہے ہیں،جمیل یو سف
کراچی(وقائع نگار)نگران وزیر اطلاعات جمیل یوسف کی پشاور بم دھماکے کی سخت مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انتخابی امیدوار ناخوشگوار واقعات سے بچاو کیلئے اپنے کارکنوں کو مستعد رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔نگران سوبائی وزیر اطلاعات جمیل یوسف نے پشاور بم دھماکہ واقعہ کے نتیجے میں بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور کی شہادت پر لوا حقین سے تعزیت کی ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ انتخابات پرامن بنانے کیلئے حکومت اپنی مکمل کوششیں بروئے کار لارہی ہے لیکن ملک دشمن اور دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروایوں سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان سے سختی سے نمٹے گی اور مقررہ وقت پر اپنے مینڈیٹ کو پوراکریگی ۔انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور انکے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی کارنر میٹنگز، جلسوں ، جلوس اور دیگر انتخابی مہم کو پرامن رکھنے کیلئے مقامی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو مقررہ مقامات پر چوکس رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے احتیاط کریں اور تمام روٹس اور راستوں پر الرٹ رہیں اور بروقت اطلاع دے کر ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے حکومت سے تعاون بڑھائیں۔