پاکستان کی پہلی علم ایسوسی ایشن کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان کی پہلی علم ایسوسی ایشن کا آغاز آج ہوگا،جو پاکستان میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے جدید، گھریلو مصنوعات اور خدمات غیر منافع بخش تنظیموں یعنی NGOs کو فراہم کرے گی، جس میں پاکستان بھر اور خصوصاًسندھ میں تعلیم، جدت، اسٹارٹ اپ اور کاروباری کمیونٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔نئی علم ایسوسی ایشن کو پاکستان کے سب سے قابل ذکر گیارہ صنعتی اداروں کی طرف سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ تمام ادارے علم ایسوسی ایشن کے آئیڈیاز2 کے گریجویٹ ہیں، یہ ایک پروگرام ہے جس کا ا ٓغاز برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ(DFID) اور کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا ، اس کا ایک رکن میک ڈونلڈ گروپ ہے۔