دکھی اور بے سہارا خواتین کی مدد ترجیح ہے: جمیل یوسف
کراچی (وقائع نگار) نگران وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبود‘ اسپیشل ایجوکیشن‘ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز نے نگرا ن صو با ئی وزیر اطلا عا ت کے ہمرا ہ شیلٹر ہو م پنا ہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر جمیل یوسف نے کہا کہ صوبے کے تمام شیلٹرہوم کے مابین بہتر رابطوں اور تعاون کے ذریعے دکھی خواتین کیلئے دارالامان کی سہولیات بہتر بنائی جا سکتی ہیں۔ نگرا ن صو با ئی مشیر برائے سماجی بہبود‘ اسپیشل ایجوکیشن‘ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات نے کہا کہ حکومت خواتین کی بہبود کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے بالخصوص بے سہارا اور دکھی خواتین کی مدد حکومتی ترجیحات میں اہم ہے انہوں نے کہا کہ وہ ادارے اور این جی اوز جو بے سہارا‘پریشان حال اور دکھی خواتین کی خدمت کر رہے ہیں حکومت ان کی ہرممکن مدد کرے گی۔ اس موقع پر پناہ شیلٹر ہوم کے ٹرسٹی اور نگران صوبائی وزیر اطلاعات جمیل یوسف‘سیکرٹری سوشل ویلفیئر طحہٰ فاروقی‘ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سندھ شیما عارف‘ ڈائریکٹر اطلاعات زینت جہاں‘ ایڈیشنل سیکرٹری سماجی بہبود عیسی میمن اور پناہ شیلٹر ہوم کی انتظامی خواتین افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے پناہ کی رہائشی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ یہاں پناہ کی متلاشی خواتین کو بہت اچھا ماحول‘ خدمات اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں دوسرے فلاحی ادارے ان خدمات کو دیکھ کر سیکھ سکتے اوراپنے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔