بھینس کالونی سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
کراچی( کرائم رپورٹر) بھینس کالونی میں ایک شخص پر اسرار طورپر ہلاک ، تین چار دن پرانی لاش گلی نمبر5 میں کے ایم سی اسکول کے قریب سے ملی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریبا 55 سال تھی۔ تاہم فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے او رلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال پہنچانے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔