سہالہ، ہمک کے عوام کی بڑی تعداد کا افضل کھوکھر کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل ٹائون ہمک سے چودھری توصیف احمد سابقہ جنرل سیکرٹری کے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور افضل کھوکھر کی حمایت کے بعد ان کی قیادت میں ایک بہت بڑا گروپ مسلم لیگ ن سے الگ ہو کر افضل کھوکھر صاحب کے قافلے شامل ہو گیا ۔ جن میں مسلم لیگ یوتھ کے نوجوان میاں عامر کے ساتھ بے شمار نوجوان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے افضل کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عامر حفیظ، مسعود احمد، غلام حسین، چودھری وحید، چودھری ابرار، اخلاق احمد، محمد افتخار بھٹی، ساجد محمود ان سب نے بھی افضل کھوکھر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔