علامہ اقبال ائرپورٹ پر 14 پروازیں منسوخ‘ 15 تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائیرپورٹ پرگذشتہ روز بھی 14 پروازیںمنسوخ اور15 تاخیرکا شکار ہوئیں۔ مدینہ جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 476 ،جدہ جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 470 ،شارجہ جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 412 ،کویت جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 441 ،کراچی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 145 ،کراچی سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 144 ،بہاولپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز 656 ،ابوظہبی سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 777 ،مدینہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 477 ،اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 655 ،بہاولپور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 657 ،کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 789 منسوخ ہوئیں۔جبکہ دمام سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 711 ایک گھنٹہ تینتالیس منٹ،ریاض جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 318 ایک گھنٹہ ،دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 623 بیالیس منٹ ،کولمبو جانے والی سری لنکن ائر لائن کی پرواز 186 بیس منٹ ،دمام جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 884 چھپن منٹ،دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 410 تینتیس منٹ ،بارسلونا جانے والی پی آئی اے کی پرواز 734 چالیس منٹ ،ٹورنٹو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 790 تیس منٹ تاخیر کا شکارہوئیں۔