عالمی یوم آبادی ملتان سمیت ملک بھر میں واک‘ریلیاں سیمینارز
ملتان (لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ملتان میں بھی عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں واک ریلیاں سیمینار کا انعقاد ہوا اس موقع پر ڈاکٹرز نرسز ہیلتھ وزیٹرز اور محکمہ بہبود آبادی کے عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے شعوری آگہی مہم میں حصہ لیا محکمہ بہبود آبادی کے زیر انتظام نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عاملہ ملتان ریجن طاہر محمود چودھری نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندان جھوٹا ہو یا بڑا ہر فرد اپنے خاندان کو بنانے اور معاملات سنبھالنے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ بندی کرتا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے جدوجہد کرتا ہے لیکن افسوس ہم اپنے خاندان کو بنانے اور اسے خوشحال زندگی دینے کے بارے میں حکمت عملی نہیں اپناتے کیونکہ خاندان کی تشکیل ہی اصل منصوبہ بندی ہے جس سے گھر کا سربراہ بچوں کو محفوظ مستقبل دینے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر سکتا ہے ریلی سے ڈسٹرکٹ آفیسرز نے بھی خطاب کیا شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔