خانیوال: نہر سے 55 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد
خانیوال( نمائندہ نوائے وقت ) نہر سے 55سالہ خاتون کی نعش برآمد ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ 6/10-R نہر چک نمر110/10-Rسے55سالہ خاتوں کی نعش ملی ہے پولیس تھانہ ٹھٹھ صادق آباد، ہومی سائیڈ پولیس نے موقع پع پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔ خاتون کے گلے میں تعویز اورگلے پر تیز تار آلہ سے زخم کے نشانات ہیں اورقتل کیچھ دیر قبل ہوا لگتا ہے تاہم شناخت نہیں ہوسکی ۔