سرکاری ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی ہر حال میں ادا کرنا ہوگی: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
ملتان( خبر نگار خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے سیکرٹری عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ شفاف، پرامن انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ جن سرکاری ملازمین کی انتخابی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں۔ انہیں وہ ہر حال میں ادا کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پولنگ سٹیشنز بارے موصول ہونے والی آٹھ سو سے زائد شکایات کاازالہ کردیا گیاہے۔ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے واقعہ 144کا نفاذ کیاجاچکاہے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ صوبہ بھر میں انتخاب کے لئے 12963 پولنگ سٹیشنز مردوں کیلئے اور 12246پولنگ سٹیشنز خواتین ووٹرز کیلئے بنائے گئے ہیں۔ پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 15جولائی تک مکمل کرلیاجائے گا۔