مشکوک گاڑیاں میرا پیچھا کررہی ہیں، نمبر بھی بتا سکتی ہوں، شیری رحمٰن
اسلام آباد(قاضی بلال)ایوان بالا میںمعمول کی کارروائی کو معطل کردیا گیا اور اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور اور دیگر شہداء کی تعزیت کی اور حملہ آور وںکی مذمت کی گئی ۔ ایوان کا ماحول انتہائی افسردہ تھا ۔ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اراکین شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ قائد حزب اختلاف نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دو روز سے دو گاڑیاںمیرا پیچھا کر رہی ہے میں ان گاڑیوںکے نمبر بھی بتا سکتی ہوں یہ کون لوگ اورایسا کیوںکر رہے ہیں چیئرمین سینٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔تعزیتی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری او ر ان کی بہن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وضاحت مانگی تو چیئرمین سینٹ نے وزیر داخلہ سے ضاحت کیلئے کہا تو نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا کہ یہ بات درست ہے ہم نے سپریم کورٹ حکم پر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔ اجلاس کی کارروائی دو گھنٹے تک تعزیتی کلمات اور دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کردی گئی۔