رائل آرچرڈ میں بلوم فیلڈ ہال سکول کا سنگ بنیاد
ملتان (پ ر) رائل آرچرڈ ملتان کے رہائشیوں اور ممبران کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رائل آرچرڈ میں بلوم فیلڈ ہال سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس سے قبل بلوم فیلڈ ہال سکول کے ریجنل ڈائریکٹر محمد عامر اقبال ملک اور رائل آرچرڈ کے جنرل منیجر ملک عبدالرؤف نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق بلوم فیلڈ ہال سکول میں رائل آرچرڈ کے ممبران کے بچوں کو داخلہ فیس اور سکیورٹی ڈیپازٹ میں 50 فیصد اور ماہانہ فیس میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ جی ایم رائل آرچرڈ ملک عبدالرؤف نے کہا ہے کہ تمام ممبران کسی بھی کیمپس میں یہ سہولت حاصل کر سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رائل آرچرڈ اپنے ممبران سے کئے گئے وعدے وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔