امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ حادثہ کے نتیجے میں پائلٹ سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے
لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ حادثہ کے نتیجے میں پائلٹ سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔امریکی کوسٹ گارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں ایک پائلٹ اور10مسافر سوار تھے اسے ریاست کے انتہائی جنوب مغربی شہر کٹچیکان کے شہر میں حادثہ پیش آیا۔مقامی ٹی وی چینل نے ریسکیو اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ مائونٹ جمبو کی پہاڑی سے 2000فٹ کی بلندی پر ٹکرایا۔حکانم نے کہا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد پائلٹ نے رابطہ کیا جس کے بعد 2 ہیلی کاپٹر روانہ کئے گئے۔حکام نے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے 11 افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔