سزا کے بعد وطن واپسی کی مثال پہلے نہیں دیکھی: شہزاد مقبول بھٹہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) رہنما مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا ہے کہ سزائیں اور گرفتاریاں عوام کے دلوں میں مسلم لیگ ن کی محبت نہیں نکال سکتیں میاں نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ سزا سننے کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں جس کی مثال پہلے نہیں دیکھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز موضع عالمگیر میں گجر برادری و دیگر علاقہ معززین کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے تو ہر ادارے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آئین کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ اگر ملک ترقی دینی ہے تو مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرانا ہو گا صرف مسلم لیگ ن ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے۔ 25 جولائی کا دن مسلم لیگ ن کی کامیابی اور لوٹوں کی شکست کا دن ہے۔ اس موقع پر عبدالرزاق گجر‘ عبدالطیف گجر‘ عبدالمجید گجر‘ ماسٹر اسلم گجر‘ تاج گجر‘ میاں نادر‘ عظیم خان بادوزئی بھی موجود تھے۔