پشاور بم دھماکہ ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش ہے‘ خلیل ستی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ایم ایس ایف کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری خلیل ستی نے پشاور خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر ہارون بلور سمیت دیگر 20افراد کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے خلیل ستی نے کہا کہ 2012میں بھی بم دھماکے میں ہارون بلورن کے والد بشیر بلور کو شہید کیا گیا پشاور واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے انہوں کے کہا کہ دھماکے کا مقصد عام انتخابات کو سبوتاژ کرنا اور ملک میں انارکی پھیلانا ہے جسے قوم افواج پاکستان کیساتھ مل کر ناکام بنا دے گی۔