فرحت اللہ بابر اپنی اور بلاول کی فکر کریں ، مفتی غلام غوث بغدادی
کراچی(نیوزرپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک یہود و نصار ی کے ایجنٹوں اور کسی کی حاشیہ بردار نہیں رسول اللہ کے غلاموں کی اور تحفظ ناموس رسالت پر جان دینے والوں کی جماعت ہے ہم نے تو اپنا سودا بازار مصطفی میں کر دیا ہے۔فرحت اللہ بابر تحریک لبیک کے بارے میں کچھ کہنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لیں ہم نے جواب دیا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ وہ ضلع ملیر کے تحریک لبیک کے قومی و صوبائی حلقوں کے نامزد امیدوار وں اور ضلعی انتخابی کمیٹی کے عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔مفتی غوث بغدادی نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر ہماری فکر کرنے کے بجائے اپنے گھر کی خبریں جہاں ان کے چیئرمین بلاول ذرداری کے حلقہ انتخاب لیاری میں ان کے لوگ ہی ان پر سنگ باری بھی کر رہے ہیں اور ان کے سابق ارکان اسمبلی ان کے نامزد کردہ امیدواروں لکے مد مقابل انتخاب میں بحیثیت امیدوار کھڑے ہو کر اپنی قیادت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔