فیروز والہ : چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں ڈاکوؤں نے فیکٹری آفیسر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر گیارہ لاکھ نقد اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ چار ڈاکو گھر میں گھس آئے اور شاہد محمود بیوی بچوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکوؤں نے عبدالرحمن کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی دیگر سامان لوٹ لیا اختر علی سے چالیس ہزار روپے رقم موبائل چھین لیا تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب سیف علی سے دس ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کرلے گئے نامعلوم افراد نے شاہدرہ اور راوی پار کے علاقے سے تین موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔