مغلپورہ میں 25 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا
لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ بہار شاہ روڈ کا رہائشی 25 سالہ نوجوان علی رضا گزشتہ روز مغلپورہ کے علاقہ میں نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ مغلپورہ نہر کے کنارے کھڑا ہوا تھا کہ اچانک اس کا پائوں پھسلا اور وہ نہر میںگرنے سے ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔ بعدازاں علی رضا کی نعش دھرم پورہ کے علاقہ میں نہر سے برآمد ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق علی رضا نشہ کرتا تھا۔