گلوکارہ واداکارہ عاصمہ لتا خان اور شفقت چیمہ سٹیج ڈرامہ میںایک ساتھ جلوہ گرہونگے
لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور گلوکارہ واداکارہ عاصمہ لتا خان اور شفقت چیمہ سٹیج ڈرامہ میںایک ساتھ جلوہ گرہونگے ۔بتایاگیاہے کہ دونوں فنکاروں کو پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں زیرنمائش ڈرامہ ’’سوہنیو خوش آمدید ‘‘میں کاسٹ کرلیاگیا ہے۔وہ کل پرفارمنس کاآغازکریںگے۔یادرہے کہ گلوکارہ عاصمہ لتاخان اس سے قبل مختلف اردو،پنجابی اور پشتو فلموں میں ہیروئن کے کردارمیںجلوگرہوچکی ہیں۔