انڈس موٹر کمپنی نے پیشہ ورانہ مہارت کا عالمی مقا بلہ جیت لیا
کراچی(کامرس رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی کی ٹیم نے ایشیا پیسیفک اِسکل مقابلہ 2018ء بھارت کو شکست دے کر جیت لیا ہے، اس پیشہ ورانہ مہارت کے مقابلے میں دیگر ملکوں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا یہ مقابلہ ٹیوٹا نے تھائی لینڈ میں منعقد کرایا تھا۔ اس موقع پر مقابلے میں شامل ٹیم نے چار میڈل جیت لیے جن میں ٹیم لیڈر کے مقابلے کے لیے کانسی کا تمغہ پینٹ شاپ کے رحمت اللہ اور اسمبلی شاپ کے یاسر حسین شاہ نے جیتا، ٹیم ممبر کا سلور میڈل اسمبلی شاپ کے حسیب اللہ اور گروپ لیڈر سونے کا تمغہ اسمبلی شاپ کے زوہیب محمود نے جیتا۔