سرمایہ کاری میں 5ارب 89کروڑ روپے بڑھ گئے
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس133.95پوائنٹس کے اضافے سے 39586.76 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 5ارب89کروڑ30 لاکھ28ہزار994روپے کا اضافہ ہوا ۔ تاہم تجارتی حجم میں2ارب5کروڑ77 لاکھ63 ہزار429 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں 3 کروڑ 93 لاکھ84ہزار820 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس133.95 پوائنٹس کے اضافے سے 39586.76 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں75.79پوائنٹس کی تیزی سے 19493.51پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 20.19پوائنٹس کا اضافے ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں471.87پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس4.91پوائنٹس کے اضافے سے 14837.43 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس34.17 پوائنٹس کی تیزی سے 19762.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس8.42پوائنٹس کے اضافے سے 19636.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی ،151 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت43.36روپے کے اضافے سے1294.97روپے پر بند ہوئی۔