مرکنٹائل ایکس چینج میں 4.298 ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,546 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.298 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,220 رہی،سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.239 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.124ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.044 ارب روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 291.277 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 254.018 ملین روپے رہی۔