پاکراکایونائیٹڈ انشورنس کمپنی (یو آئی سی) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی (یو آئی سی)کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ کامیابی سے اپنی درجہ بندی قائم رکھے ہوئے ہے۔ یہ ادارہ پالیسی ہولڈرز اور معاہدوں پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کاروباری یا اقتصادی ماحول میں کسی منفی تبدیلی سے کوئی خاص خطرہ لاحق نہیں۔ پاکرا کے بیان پر اپنے ردعمل میں کمپنی کے یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد نے کہا کہ کمپنی کی کامیابی کا سہرا ملازمین کے سر ہے جنکی شبانہ روز محنت کی وجہ سے یہ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔