پیک فرینس نے فٹ بال کے اصلی رنگ ’’دھک دھک گول‘‘پیش کردیا
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں بسکٹ بنانی والی معروف کمپنی پیک فرینس کا جوانوں اور بچوں میں مشہور برانڈ چوکولیشسChocolicious نے فٹ بال ورلڈ کپ کا ترانہ ’’دھک دھک گول‘‘ جاری کیا ہے۔اس پرجوش ترانے میں پاکستانی فٹ بال کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دکھایا گیا ہے۔اس ترانے کی وڈیو میںپاکستانی قوم کے تمام کھلاڑیوں کو جوش و خروش سے فٹ بال کھیلتے دکھایا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کھیل گلی کوچوں میں بے حد مقبول ہے ۔ انگلش بسکٹ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ عائشہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ اس ترانے کے ذریعے انگلش بسکٹ مینوفیکچرز (ای بی ایم) نے پاکستان میں فٹ بال کا اصلی جوش نمایاں کیا ہے۔