امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت
بیجنگ \واشنگٹن(کامرس ڈیسک)امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں کمی آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور امریکہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونیوالے اضافی 200 ارب ڈالر قیمت کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا،امریکی انتظامیہ نے درآمد ہونیوالی چینی اشیاء کی ایک مکمل فہرست تیار کی ہے جن پر ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے اور اس میں سینکڑوں کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔