13 جولائی کو حلقہ مورگاہ میں یوم نفاذ اسلام منایا جائے گا
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) جامع مسجد الیشبی مورگاہ میں جمعیت اہل سنت حلقہ مورگاہ کا اجلاس امیر جمعیت پیر محمد اقبال قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حلقہ این اے 59 مولانا عبدالغفار توحیدی اور پی پی 12 سے امیدوار مولانا مقصود عثمانی کی حمایت کا اعلان کیا اور طے پایا کہ جمعہ 13 جولائی کو حلقہ مورگاہ میں یوم نفاذ اسلام منایا جائے گا اور مساجد میں خطباء ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت میں تقاریر کریں گے اجلاس میں مولانا سعید الرحمن سرور‘ مولانا عبدالغفار توحیدی‘ مولانا مقصود عثمانی ‘ مولانا عبدالسلام ‘ مولانا حسن معاویہ‘ قاری جہاں زیب‘ قاری فیض اللہ ‘ مفتی حسنین معاویہ ‘مولانا ادریس حقانی ‘ مولانا زاہد کشمیری نے خطاب کیا۔