سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے گال میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز سے قبل پروٹیز ٹیم 26 جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم اگست، تیسرا ون ڈے 5 اگست، چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو ہو گا۔