قیصر خان کی ہانگ کانگ روانگی
اسلام آباد (اے پی پی) قومی جوڈو کاز قیصر خان ہانگ کانگ کیڈٹ ایشین کپ اور مکاو کیڈٹ ایشین جوڈوکپ یوتھ اولمپکس کوالیفکیشن کے آخری رائونڈ میں شرکت کیلئے (آج) جمعرات کی علی الصبح ہانگ کانگ روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایاکہ یوتھ اولمپکس کوالیفکیشن رائونڈ کے آخری 2 مقابلے ہانگ کانگ میں کھیلے جائیں گے ۔