این اے59سے چوہدری نثارعلی خان کی جیت یقینی ہے،ملک لیاقت حسین
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یونین کونسل 90کے چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے59سے چوہدری نثارعلی خان کی جیت یقینی ہے انہوں نے حلقے میں ہر یونین کونسل،ہر وارڈمیں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام بلاتفریق کرائے ہیں یہی وجہ ہے پورے حلقے کی تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرزحضرات ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوربھرپوراندازمیں انکی انتخابی مہم چلارہے ہیں چک جلال دین سے بھی چوہدری نثارپہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے اس وقت چوہدری نثارکا انتخابی نشان جیپ کامیابی کانشان بن چکا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میر حیدرکالونی چک جلال دین میں معززین علاقہ اورکارکنان کے الگ الگ وفودسے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ اس وقت باشعورلوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس حلقے میں کس نے عوام کی خدمت کی ہے لہذا وہ چوہدری نثارکواس لیے کامیاب کرائینگے کے اس نے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا ہے آج سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ لیکر ان کے مقابلے پر آنیوالے مخالفین چوہدری نثارکے مقابلے میں ایک جلسہ بھی نہیں منعقد کراسکے چھوٹی چھوٹی کارنر میٹنگز سے آگے ان کی سوچ ختم ہوجاتی ہے جبکہ چوہدری نثارجس علاقے کارخ کرتے ہیں وہاں عوام کا جم غفیر اکٹھا ہوجاتا ہے اور یہی عوام کی چوہدری نثارسے محبت کا عملی ثبوت ہے جس کارزلٹ 25جولائی الیکشن کے دن سب کے سامنے آجائے گا۔