سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عادف عمر کو چھاپے کے بعد اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ عادل عمر اب ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے ان کو فیلڈ ڈیوٹی نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹروں کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں۔ عادل عمر پہلے ڈائریکٹر ہیں جن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور 10 کروڑ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں اور ایک کروڑ روپے کی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔