ڈسٹرکٹ کرکٹ راولپنڈی کے 44کرکٹ کلبوں کو فعال قرار دیدیا گیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی کی کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے 44کرکٹ کلبوں کو ووٹنگ رائٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وصال درانی کی سربراہی میں پی سی بی کی سکروٹنی کمیٹی نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن سے ملحقہ کرکٹ کلبوں کی سکرونٹی کا عمل احسن انداز میں مکمل کرنے کے بعد فعال کرکٹ کلبوں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پی سی بی کی سکرونٹی کمیٹی نے 44کرکٹ کلبوں کو فعال قرار دیا ہے جن میں عباسی کرکٹ کلب، عکس کاونٹی ، الفتح کرکٹ کلب، النذر کرکٹ کلب ، آلہ آباد بوائیز ، انصاری جم خانہ ، باجوہ کرکٹ کلب ، باسط جم خانہ ، چوہدری سپورٹس کرکٹ کلب ، سٹی کرکٹ کلب ، کاونٹی کلب، ڈیسنٹ کلب، دھمیال فرینڈز، ڈھوک چوہدریاں کلب، الیون سٹارز، فیصل کلب، گرین لینڈ کرکٹ کلب، گل کرکٹ کلب، حیدری کلب، عمران کلب، جاوید سپورٹس کرکٹ کلب، کینٹ کلب، خان ریاض کلب، کیوی بوائیز، ملک جم خانہ ، ایم جے ایم کلب، مغل کلب، مسلم کلب، نیو فرئنڈز جم خانہ ، پوٹھوہار کلب، پنڈی سپورٹس، پنڈی ٹائیگرز، راول کنگز، رینبو کلب، رابن کلب، صدیق اکبر کلب، سپورٹس وئے، اسٹار کلب، وکٹری کلب، وارث کلب، ویسٹ انڈیز کلب، ینگ اسٹار کلب اور ظاہر شاہ کرکٹ کلب شامل ہے۔