ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستا نی خواتین باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستا نی خواتین باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گی ، انٹرنیشنل ایونٹ کی تیاریوں کیلئے خواتین باکسرز کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق آئندہ ماہ انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے مرد اور خواتین باکسرز کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں کوچز دو سیشن میں باکسرز کو تربیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سات کیٹگریز 49کلو گرام ، 52 کلو گرام ،56کلو گرام ، 60کلو گرام ، 64کلو گرام ، 69کلو گرام ، 75کلو گرام میں پاکستانی باکسرز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔