روس وقت سے پہلے آئندہ برس ایس 400 میزائل سسٹم ترکی کے حوالے کر دے گا
ماسکو + برسلز (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) روس نے ترک کو میزائل سسٹم ایس 400 وقت سے پہلے دینے کا فیصلہ کہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے ہماری درخواست پر دفاعی نظام کی پیداوار تیز کر دی۔ دفاعی سسٹم 2019 کے آخر میں ترکی کے حوالے کیا جائے گا۔ روس سے دفاعی تعلقات کا مطلب نیٹو سے دوری نہیں ہے۔ جن کے بعد دوسرا ملک ہے جو ایس400 میزائل سسٹم لے رہا ہے۔ دفاعی نظام کی ترسیل کے لئے روس کے قطر سے بھی مذاکرزت جاری ہیں۔ بھارت بھی میزائل شکن سسٹم کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کا حق رکھتا ہے۔ سٹولٹن برگ نے اس بات کا اظہار ایک روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ رکن ممالک اسلحہ خریدنے کے معاملے میں بااختیار ہیں مگرتاہم ضروری ہے کہ یہ اسلحہ ہمارے معیار کے مطابق ہو۔ وا ضح رہے کہ انہوں نے یہ بیان بر سلز میں منعقدہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل دیا ہے۔