حکومت جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور بڑے تاجروں سے ٹیکس وصول کرے: خورشید احمد
لاہور (پ ر) حکومت جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور بڑے تاجروں سے ٹیکس وصول کرے۔ بیرون ملک جمع شدہ سرمایہ واپس لا کر ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ کو ختم کرکے پٹرول، ڈیزل اور ضروریات زندگی کی اشیا میں ہوش ربا مہنگائی کا طوفان ختم کرائے۔ یہ قرارداد آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں کے اجتماع بختیار لیبر ہال میں ایک قرارداد کے ذریعے منظور کی گئی اجلاس سے عبداللطیف نظامانی، حاجی محمد رمضان اچکزئی، گوہر تاج، جاوید اقبال بلوچ، حاجی عبدالحیٰ، ولی الرحمن خان، راشد یامین، حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، مظفر متن و دیگر نمائندگان یونین خطاب کیا۔ صدارت جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ بجلی واپڈا کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ سالہا سال سے تعینات کنٹریکٹ اور ڈیلی لیبر پر تعینات ملازمین کو ریگولر کریں۔