پاکستان کی اقتصادی ترقی میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے: میاں انجم نثار
لاہور (کامرس رپورٹر) نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے اور حکومت ہر شعبہ میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا دور اقتدر مختصر مدت کا ہے مگر ہم سب کا مقصد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور اس کے لئے بناء کسی تفریق کے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزصوبائی وزیر نے لاہور جمخانہ میں ایک ظہرانے کی دعوت میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ دعوت کا اہتما م لاہور چیمبر سے منسلک معروف خواتین نے کیا تھا۔ خواتین میں چیئرپرسن شمیم اختر، ناصرہ تسکین،نیلوفر سکندر، عظمیٰ شاہد، مسز طلعت اور تنزیلہ یوسف شامل تھیں۔