والڈ سٹی اتھارٹی کے ماسٹر اینڈ ری ڈویلپمنٹ پلان پر سات روز میں تجاویز طلب
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے ہدایت کی ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے ماسٹر اینڈری ڈیویلپمنٹ پلان پر تمام متعلقہ محکموں سے تجاویز طلب کر کے سات دن میں رپورٹ بھجوائی جائے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ قومی اثا ثہ ہے، اسکا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شاہی قلعہ، مسجد وزیر خان اور دیگر تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کی بحالی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔