نسل نو کو قیام پاکستان کے اسباب سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: بریگیڈئر شفیق الرحمٰن
لاہور (خصوصی رپورٹر) اسلام کے نام پر قائم ہونیوالا یہ ملک تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔ پاکستان عطیۂ خداوندی ہے ،ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔ نئی نسل کو دوقومی نظریہ اور قیام پاکستان کے اسباب ومقاصد سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔پاک فوج نے قوم کے تعاون سے ہر بحران پر قابو پایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ڈیفنس سروسز انٹیلی جنس اکیڈمی بریگیڈیئر شفیق الرحمن نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 18ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے 18ویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرپروفیسر محمد یوسف عرفان، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان ، شاہد رشید، بریگیڈیئر شفیق الرحمن کی والدہ بیگم نسرین فاطمہ اور انکی فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ بریگیڈیئر شفیق الرحمن نے تعلیمی اداروں میں تحریک پاکستان والے جذبوں کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔