ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا اہتمام
لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایس ایم گروپ آف سکولز میں 12 روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ پروگرام کے پہلے روز پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چیئرمین ایس ایم گروپ آف سکولز شیخ محمد ارشد اٹارہ، پروفیسر جمیل نجم، ریحان منظور اور دیگر نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام میں خطاب کیا۔