بدعنوان سیاستدان کرپشن چھپانے کیلئے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور اور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اورعوام کو متحدہوناہوگا۔ اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ملک کے اندردہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان کے تمام قومی ادارے اور سیاستدان مل کر اس سازش کا مقابلہ کریں۔ سیاستدانوں کو الیکشن کے بلکل قریب کسی ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا ہوگا ۔