نوازشریف کی واپسی تحریک آزادی کشمیر، ملکی استحکام اور جمہوریت کیلئے ہے: شفیع جوش
لاہور (پ ر) نواز شریف کی وطن واپسی تحریک آزادی کشمیر استحکام پاکستان اور جمہوریت کیلئے ہے۔ کشمیری نواز شریف کا والہانہ استقبال کریں گے۔ امیر کبیر شاہ ہمدان کی تبلیغ سے مسلمان ہونے والے کشمیری اقبال و قائداعظم کے نظریہ پر کاربند ہیں۔ بھارت کی 7 لاکھ افواج کشمیریوں کے جذبہ الحاق پاکستان کو ختم نہیں کر سکی کشمیری بھارت سے آزادی الحاق پاکستان کے ذریعہ تکمیل پاکستان چاہتے ہیں۔ مظفر آباد، میرپور، کوٹلی بھمبھر سے قافلے اسلام آباد، جہلم، گجرات سے پاکستان داخل ہونگے۔