پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ طلبہ کا دورہ ایوان قائداعظم، موبائل یونٹ کا دینی ادارے میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتاز اکیڈمی نزد کشمیر بیکری ساندہ کلاں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ قائداعظم -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے جامعہ حنفیہ خلفائے راشدین مغلپورہ وزٹ کیا۔ تعلیمی ادارہ میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 44تھی۔